2 جون 2017 - 12:24
ایران میں مشرقی وسطی کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارک کا افتتاح

اسلامی جمہوریہ ایران کے دارلحکومت تہران میں مشرقی وسطی کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارک افتتاح کر دیا.

 اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارلحکومت تہران میں مشرقی وسطی کے سب سے بڑے انڈور واٹر پارک افتتاح کر دیا.

تہران ميں نوجوان اور كھيلوں كے ادارے كے ڈائريكٹر جنرل نے ارنا خبررساں ادارے كے ساتھ گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ يہ پارك تہران كے علاقے چيتگر ميں 55 ہزار كے رقبے ميں تعمير ہوا ہے.

انہوں نے تہران ميں تفريحي مقامات كے فروغ كے لئے كئے گئے اقدامات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ اس پارك كي تكميل كے لئے نجي شعبوں نے 17 ملين ڈالر سرمايہ كاري كي ہے.

انہوں نے كہا كہ اس تفريحي مقام كے دوسرے فيز كي تعمير و مرمت كا كام شروع ہوچكا ہے.

تفصيلات كے مطابق، اس پارك ميں بيك وقت 3 ہزار افراد فائدہ حاصل كرسكتے ہيں اور 800 گاڑيوں كي پاركينگ كي گنجائش ہے.

ايراني عہديدار نے مزيد كہا كہ تہران ميں تفريحي مقامات كے حوالے سے 18 منصوبے شمسي سال كے اختتام تك مكمل ہوجائيں گے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲